Podchaser Logo
Home
پاکستان میں جنرل الیکشن

پاکستان میں جنرل الیکشن

Released Sunday, 25th February 2024
Good episode? Give it some love!
پاکستان میں جنرل الیکشن

پاکستان میں جنرل الیکشن

پاکستان میں جنرل الیکشن

پاکستان میں جنرل الیکشن

Sunday, 25th February 2024
Good episode? Give it some love!
Rate Episode

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم


سوال وجواب


پاکستان میں جنرل الیکشن


(ترجمہ)


سوال:


برطانوی خبررساں ادارے رائٹرز نے 19 فروری 2024ء کو رپورٹ کیا کہ پاکستان کی دو بڑی سیاسی پارٹیاں مسلم لیگ اور پیپلز پارٹی پیر کو ملاقات کریں گی۔ سیاسی جماعت کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے بتایا کہ اس ملاقات کا مقصد سیاسی ابتری اور معاشی عدم استحکام کے شکار ملک میں منعقدہ غیر حتمی انتخابات کے بعد مخلوط حکومت پر بات چیت کرنا ہے۔ پاکستان مسلم لیگ(ن) کی جانب سے ملک کی قیادت کے لئے سابق وزیراعظم شہباز شریف کا دوبارہ نام دئیے جانے کے بعد مخلوط حکومت کی تشکیل کے لیے کی جانے والی ملاقاتوں کے سلسلے میں یہ پانچواں راونڈ ہے جس کے لیے پیر کا دن متعین کیا گیا ہے، (ذرائع)۔ پاکستان میں انتخابات ملتوی ہونے کے بعد آخرکار 8 فروری 2024ء کو منعقد ہوئے۔ کیا مذکورہ بالا ان ملاقاتوں کے اجلاسوں کا مطلب یہ ہے کہ تحریک انصاف کے آزاد امیدواروں کو اقتدار سے باہر کر دیا جائے گا؟ انتخابات میں دھاندلی اور نتائج میں ہیرا پھیری کے جو الزامات لگائے جا رہے ہیں، وہ کس حد تک سچ ہیں؟ اور انتخابات کے بعد پاکستان میں حالات کیا رخ اختیار کرنے جا رہے ہیں؟

براہ کرم اس پر روشنی ڈالئے۔


جواب:


پاکستان میں انتخابات کئی مہینوں تک ملتوی ہونے کے بعد منعقد ہوئے ہیں۔ سماء نیوز نے 11 فروری 2024ء کو رپورٹ کیا کہ، "اب تک کے اعلان کردہ حتمی نتائج کے مطابق آزاد امیدوار 101 نشستیں جیت چکے ہیں۔ قابلِ ذکر بات یہ ہے کہ ان 101 امیدواروں میں سے 92 امیدوار پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ ہیں اور باقی 9 امیدوار عام آزاد امیدوار ہیں۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) 75 نشستیں حاصل کر کے دوسرے نمبر پر ہے جبکہ بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پیپلز پارٹی نے 54 نشستیں حاصل کیں" (ذرائع )۔ ان انتخابات کا مقصد ملک کو سیاسی استحکام کی جانب لے کر جانا تھا۔ 9 اپریل 2022ء کو پاکستان کی پارلیمنٹ میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے خلاف عدم اعتماد کا ووٹ پیش کیا گیا جس کے نتیجے میں ان کو برطرف کر دیا گیا اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کی جانب سے نواز شریف کے بھائی شہباز شریف کو ملک کا نیا وزیر اعظم منتخب کیا گیا جس کے بعد ملک میں شدید قسم کے مظاہروں کا سلسلہ شروع ہوا، اور بالآخر افراتفری اور انتشار کے اس کٹھن مرحلے کے بعد ملک کو سیاسی استحکام کی طرف لے جانے کے لیے انتخابات کا انعقاد ہوا ... جہاں تک اس کا بات کا تعلق ہے کہ پاکستان میں انتخابات کے بعد حالات کیا رخ اختیار کریں گے تو اس کو سمجھنے کے لیے درج ذیل باتوں کو مد نظر رکھنا نہایت ضروری ہے :


1۔ پاکستان اہم ترین مسلم ممالک میں سے ایک ہے۔ اس کی 250 ملین افراد کی بڑی آبادی اسے ایک بڑا انسانی ریسورس بناتی ہے، جس سے معاشی پہیہ چلتا ہے اور فوج کے لیے افرادی قوت مہیا ہوتی ہے۔ پاکستان افرادی قوت اور عسکری قوت دونوں کے حوالے سے دنیا کے منفرد ممالک میں سے ہے اور ساتھ ہی ساتھ یہ دنیا کے نقشے پر اسٹریٹجک مقام بھی رکھتا ہے۔


2۔ زرخیز زرعی میدانوں، پانی کی دستیابی، صنعتی صلاحیتوں اور دنیاکی بڑی معیشتوں کو چلانے کی صلاحیت رکھنے والی افرادی قوت کے باوجود آج پاکستان کا شمار دنیا کے غریب ترین ممالک میں ہوتا ہے۔ اس کی وجہ امریکہ کی طرف سے دی جانے والی ناکام پالیسیاں ہیں۔ مالی اور انتظامی بدعنوانی اور چین یا امریکہ جیسے دوسرے ممالک پر انحصار کی بیماری کا پھیلاؤ معاشی ترقی کے لیے کی جانے والی کسی بھی کوشش میں رکاوٹ بنا ہوا ہے۔ ملک کو 2022 میں تباہ کن سیلاب کی آفت کا سامنا کرنا پڑا جس نے زرعی زمینوں کو تباہ کر دیا۔ اور ریاست تباہ حال لوگوں کو قابل قدر حل فراہم کرنے سے قاصر تھی۔ معاشی ناکامی کے ساتھ ساتھ تمام شعبوں میں مکمل ناکامی پاکستانی حکمرانی governance کی نمایاں علامت ہے جو کئی دہائیوں پر محیط ہے۔


3۔ پاکستان میں اسلامی جہادی جذبہ اس وسیع پیمانے پر پنپ گیا کہ جس نے پوری دنیا میں خوف و ہراس پھیلا دیا۔ اس کا محرک مسئلہ کشمیر بنا، پھر سوویت یونین کا افغانستان پر قبضہ اور پھر امریکی یلغار نے اس کو مزید بڑھاوا دیا، اور کئی دہائیوں کے دوران ہونے والے بہت سے واقعات نے پاکستانی عوام کے اسلامی عقیدے میں پیوست مضبوط جذبہ جہاد کو ظاہر کیا ہے۔ کشمیر اور افغانستان کو آزاد کرانے کے لیے بہت سی اسلامی جہادی تحریکیں اٹھیں۔ دنیا بھر کے مسلمانوں کی حمایت کے لیے آوازیں اٹھ رہی تھیں۔ اس کے علاؤہ پاکستان میں ایسی تحریکوں نے جڑ پکڑ لی جنہیں مغرب سیاسی اسلام کا نام دیتا ہے، جن میں سب سے مشہور خلافت کے قیام کی دعوت تھی... اس سب کی وجہ سے، پاکستان میں اسلام کے تیزی سے پنپنے نے اسے پڑوسی ملک افغانستان کے ساتھ ساتھ، مشرق وسطیٰ کے بعد اسلامی سیاسی کشش ثقل کا دوسرا مرکز بنا دیا۔

Show More
Rate

Join Podchaser to...

  • Rate podcasts and episodes
  • Follow podcasts and creators
  • Create podcast and episode lists
  • & much more

Episode Tags

Do you host or manage this podcast?
Claim and edit this page to your liking.
,

Unlock more with Podchaser Pro

  • Audience Insights
  • Contact Information
  • Demographics
  • Charts
  • Sponsor History
  • and More!
Pro Features